شمالی مغربی چین، شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک، 35 زخمی

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) شمال مغربی چین کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہو گئے۔

چین کے صوبہ سی چوآن کے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کے عملے نے چار گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جہاں کئی افراد زندگی اور موت کی کشمش میں مبتلا ہیں، عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے سے پہلے دھماکے بھی سنے گئے تھے، انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔