تھائی لینڈ: بس حادثے میں 29 افراد ہلاک

Thailand

Thailand

بنکاک (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق یہ حادثہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب لم سک ضلعے میں پیش آیا۔ یہ بس چینگ رائی ضلعے کی جانب جا رہی تھی۔

پولیس نے خدشے ظاہر کیا ہے کہ دوران سفر غالباً بس ڈرائیور سو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ بس 30 میٹر گہری کھائی میں گری جس کے نتیجے میں 28 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔