لیبیا:4 امریکی فوجیوں کو حراست میں لئے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا

Military

Military

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں چار امریکی فوجیوں کو حراست میں لئے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جان جین پاسکی کے مطابق لیبیا کی حکومت کی جانب سے چار امریکی فوجیوں کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس معاملے پر لیبیا کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم محکمہ خارجہ اور پینٹاگون کی جانب سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، دوسری طرف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لئے جانے والے فوجی، طرابلس میں امریکی سفارت خانے میں سیکورٹی پر مامور تھے۔