چلی: مسافر بس کے حادثے میں دس افراد ہلاک ہو گئے

Passenger Bus Crash

Passenger Bus Crash

سینتیاگو (جیوڈیسک) چلی میں مسافر بس کے حادثے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو انتظامیہ کے مطابق مسافر بس بولیویا سے ایریکا کی طرف جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور موڑ کاٹتے ہوئے بس الٹ گئی، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مرنے والوں کو ہسپتال منتقل کیا، ہلاک ہونے والوں کا تعلق بولیویا سے بتایا جا رہا ہے۔