تھائی لینڈ : فوج نے اہم اداروں کے ساتھ شہری اداروں کا نظام بھی سنبھال لیا

Thailand

Thailand

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کے بعدفوج نے اہم اداروں کے ساتھ شہری اداروں کا نظام بھی سنبھال لیا ہے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں فوج کے جوان شہری علاقوں کی صفائی میں مصروف ہیں۔جن ہاتھوں میں بندوقیں ہوتی ہیں۔

وہی ہاتھ اب سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی جھاڑو تھامے دھلائی میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ کچھ شہریوں کا خیال ہے کہ ملک کے موجودہ فوجی حکمرانوں کو موقع دیاجائے تاکہ وہ اصلاحات کو قائم کرسکیں۔