مصر سرحد پر سمگلروں کی فائرنگ سے 6 سرحدی محافظ جاں بحق

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی مغربی سرحد پر سمگلروں کی فائرنگ سے چھ سرحدی محافظ جاں بحق ہو گئے ، اہلکار معمول کے گشت پر تھے ۔مصری فوج کے ترجمان نے بتایا کہ الواہت کے مغربی سرحدی علاقے میں جاں بحق ہونے والے سرحدی محافظوں میں ایک اعلیٰ افسر بھی شامل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سمگلروں کی جانب سے فائرنگ ایک حالیہ کارروائی کا ردعمل لگتی ہے ، جس میں سکیورٹی فورسز نے متعدد سمگلروں کو گرفتار کر لیا تھا اور ان سے منشیات، بارود اور ہتھیار برآمد کر کے قبضے میں لے لئے تھے۔

واضح رہے کہ مصر کی صحرائی سرحد سوڈان اور لیبیا کے ساتھ لگتی ہے ۔ لیبیا میں 2011 کے بعد سے اسلحے کی سمگلنگ عام ہو گئی ہے جس کے باعث لیبیا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوتی جا رہی ہے۔