تھر میں سندھ حکومت کی غفلت سے پڑنے والا قحط مزید 4 افراد کی زندگی نگل گیا

Thar

Thar

مٹھی (جیوڈیسک) قحط زدہ تھرپارکر میں بھوک، پیاس اور بیماریوں کے باعث اموات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور آج مزید 4 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 160 سے تجاوز کرچکی ہے۔

مٹھی اسپتال میں 16 سالہ میگی اور 22 سالہ ایسرداس دم توڑ گئے۔ چھاچھرو کےقریبی گاؤں میں 22 سالہ گومانو بھیل بھی چل بسا جب کہ تھر پارکر کے تعلقھ اسپتال میں 4 سالھ بچہ دم توڑ گیا۔ مٹھی اسپتال میں تھرپارکر کے مختلف علاقوں سےمزید 9 بیمار بچے لائے گئے ہیں جس کے بعد صرف مٹھی اسپتال میں داخل بیمار بچوں کی تعداد 67 ہو گئی۔