حکومت نے دنیا کے دیگر بڑے بینکوں سے بھی قرض کی درخواست کردی

Big bank loan

Big bank loan

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سمیت ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد اب حکومت پاکستان نے دنیا کے دیگر بڑے بینکوں سے بھی قرض لینے کے لیے درخواست کردی۔ وزرات خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے غیرملکی بینکوں سے قرض لینے کے لیے درخواست کردی ہی۔ غیر ملکی بینکوں سے پچاس کروڑ ڈالرز قرض ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی بینکس پاکستان کو زیادہ شرح سود پرقرض فراہم کریں گے۔ قرض ایک سال کیلئے ہوگا اوراس پر ساڑھے پانچ فیصد سالانہ کی شرح سے سود دیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے دی گئی اس درخواست کا جواب اٹھائیس اکتوبر تک متو قع ہے۔

زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور آئندہ چند ماہ میں عالمی ادائیگیوں کے بحران سے بچنے کیلئے وزارت خزانہ مختلف آپشنزپرکام کررہی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان نے آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی قرض کی درخواست کر رکھی ہے۔