تین مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے

چکوال : تین مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ فیصل رحمن اور ظفر اقبال ساکن موہڑہ کورچشم موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ لکھوال کے قریب عقب سے آنیوالی کار میں سوار تین مسلح افراد نے آتشین اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے فیصل رحمن شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔