خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے تین نئے فرامین جاری

King Salman bin Abdulaziz Al Saud

King Salman bin Abdulaziz Al Saud

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے تین نئے جاری کیے۔ ایک فرمان میں انجینیر ولید بن عبدالکریم بن محمد الخوارجی کو نائب وزیر برائے امور خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں ایک وزیر کے برابر پروٹوکول دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ الخوارجی 2017ء میں ترکی میں سعودی عرب کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جب کہ سنہ 2015 سے سعودی شوریٰ کونسل کے ممبر رہے ہیں۔

ایک اور شاہی فرمان کے مطابق انجینیئر عبد اللہ بن محمد بن سلیمان البدیر کو نائب وزیر ہاؤسنگ مقرر کیا گیا جبکہ ڈاکٹر بندر بن اسعد بن احمد السجان ایکسلینٹ رینک میں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔