نسلہ ٹاور:’ فلیٹ لینے والوں کی بجائے بلڈر یا حکومت جس کی غلطی ہو پہلے اسے سزا دیں‘

 Saeed Ghani

Saeed Ghani

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے حکم سے متعلق کہا ہےکہ فلیٹ الاٹ کرانے والوں کے بجائے بلڈر یا سندھ حکومت میں سے جس کی غلطی ہے پہلے اسے سزا دی جائے۔

سعید غنی نے بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج پر لاٹھی چارج کی مذمت کی اور کہا کہ نسلہ ٹاور کے باہرجو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلیٹ الاٹ کرانے والوں کے بجائے بلڈر ہو یا سندھ حکومت جس کی غلطی ہو پہلے اسے سزا دی جائے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ساری عمارتوں کا معاوضہ ادا کرنے لگے تو ہمیں 10 سے 15 سال لگیں گے اور اس کے لیے اربوں روپے چاہئیں۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس میں عدالت کا کہنا تھا کہ 400 مزدور لگائیں مگر نسلہ ٹاور کو گراکر ایک ہفتے میں رپورٹ دیں۔