ٹریکٹر ٹرالی سے کار کے حادثے میں اقبال ظفر جھگڑا سمیت 4 افراد زخمی

Iqbal Zafar

Iqbal Zafar

جھنگ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنمااقبال ظفر جھگڑا کی گاڑی روڈ پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ اقبال ظفر جھگڑاسمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اقبال ظفرجھگڑا ملتان سے شادی کی تقریب کے بعد واپس جارہے تھے کہ گاڑی ڈولی شہید کے قریب روڈ پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں اقبال ظفر جھگڑا سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، اقبال ظفرجھگڑا کو سر اور ہاتھ پر چوٹیں آئی پر انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔