سانحہ عباس ٹان،ہلاکتوں کی تعداد اکیاون ہو گئی

Abass Town

Abass Town

کراچی(جیوڈٰسک)کراچی میں سانحہ عباس ٹائون میں زخمی ہونیوالی خاتون آزمالش زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئی ۔سانحہ عباس ٹان میں جاں بحق ہو نیوالے افراد ی تعداد اکیاون ہو گئی ۔

سانحہ عباس ٹائون میں میں زخمی ہونیوالی ایک خاتون آزمالش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق گئی، افغانستان سے تعلق رکھنیوالی تریپن سالہ خاتون آزمالش نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھی کہ صبح دم توڑ گئیں۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کے بعد سانحہ عباس ٹان میں جاں بحق ہونیو الے افراد کی مجموعی تعداد اکیاون ہو گئی جبکہ گبول ٹائون تھانے میں سانحہ عباس ٹان کی نامعلوم افراد کے خلاف کٹنے والی ایف آئی آر میں جاں بحق افراد کی تعداد پچاس درج ہے ۔ایدھی سرد خانہ میں غسل کفن کے بعد میت کو ورثاکے حوالے کیا جائے۔