مالاکنڈ، گلگت بلتستان میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا

Peshawar Snow

Peshawar Snow

پشاور(جیوڈیسک) پشاور ، خیبر ایجنسی ،چترال اور غذر میں بارش جبکہ مالاکنڈو گلگت بلتستان کے بعض پہاڑی علاقوں میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا ہے گلگت بلتستان و مالاکنڈ ڈویژن کے علاقوں غذر اور چترال میں بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں ہونے والی ہلکی برف باری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

خیبر ایجنسی بھر میں ہونیوالی بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ پشاور اور مردان میں بھی صبح کے وقت ہونیوالی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مالا کنڈ ،ہزارہ،کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 03 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا مکان ہے۔