سانحہ گجرات میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی نماز جنازہ ادا اور تدفین

Gujarat

Gujarat

گجرات (جیوڈیسک) گجرات سانحہ گجرات میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور تدفین کا عمل شروع کردیا گیا ہے، 10 سے زائد بچوں کو سپردخاک بھی کیا جاچکا ہے، جبکہ3 بچوں کی نمازجنازہ رات9 بجے ادا کی جا ئے گی۔

سانحہ گجرات میں جاں بحق ہونیوالے16 بچوں اور ایک اسکول ٹیچر کی نماز نماز جنازہ کی ادائیگی اور تدفین کا سلسلہ جاری ہے، اب تک گجرات کے گاوں راجے کی میں 7 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر ، گاوں کنگ چنڑ دو بچوں اور گاوں کنگ سہالی میں 4 بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ تدفین کا عمل جاری ہے،تین بچوں کی نماز جنازہ رات 9 بجے ادا کی جائیں گی۔