روبو کوپ عنقریب واپسی کے لئے تیار

Robo Kop

Robo Kop

ہالی وڈ (جیوڈیسک) روبو کوپ عنقریب واپسی کے لئے تیار، اسی کی دہائی کے روبو کوپ کے ری میک کا ایک اور ٹریلر جاری، فلم سات فروری کو ریلیز کی جائیگی۔

آدھے روبوٹ اور آدھے انسان روبو کوپ کے کردار پر مبنی یہ فلم انیس سو ستاسی کی بلاک بسٹر سیریز کا ری میک ہے۔ فلم میں الیکس مرفی نامی جانباز پولیس افسر کا مرکزی کردار ادکار جول کینامین نبھا رہیں جو حادثے کے بعد روبو کپو میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

مجرموں کا مقابلہ کرتے ہالف مین ہالف روبوٹ کی اس پیشکش کی اسٹا رکاسٹ میں گیری اولڈ مین، مائیکل کیٹن، اور سیموئیل ایل جیکسن بھی شامل ہیں۔ ایک سو تیس ملین ڈالر سے تیار کردہ نئی ربوکوپ سات فروی کو برطانیہ اور بارہ فروی سے امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔