امریکی و روسی وزرائے خارجہ کا شام کی صورتحال پراجلاس بلانے کاعلان

World-US-Russia

ماسکو(جیو ڈیسک)ماسکو روس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لارو نے شام کے بحران کے حل کیلئے اس ماہ کے آخر تک عالمی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اور روسی ہم منصب نے شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق کرتے ہو ئے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں عالمی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ۔