قبائلی علاقوں کیساتھ برٹش کالونی جیسا سلوک ہورہا ہے،جسٹس دوست محمد

Dost Mohammad

Dost Mohammad

پشاور(جیوڈیسک)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد نے کہا ہے کہ ان وجوہات کا پتہ لگانے کی ضرورت ہے جن کے باعث سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کو خون کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں فاٹا لائرز فورم کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا۔

کہ قبائلی علاقوں کے ساتھ برٹش کالونی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔فاٹا میں پارلیمانی نظام تو موجود ہے لیکن ان کے اراکین اسمبلی فاٹا کے لئے قانون سازی بھی نہیں کر سکتے جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ فاٹا کے پورے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔