افغان سرحدی علاقے ویش منڈی میں خود کش دھماکا، پولیس اہلکار ہلاک

Afghan Blast

Afghan Blast

کابل(جیوڈیسک)افغان سرحدی علاقے ویش منڈی میں خود کش دھماکا ہو ا ہے جس کے نتیجہ میں ، پولیس اہلکار ہلاک اور3 افراد زخمی ، دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد پر آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔افغان پولیس حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقہ ویش منڈی میں ایک مشتبہ نوجوان نے افغان پولیس کے سرحدی چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

جس کے نتیجے میں ایک افغان پولیس اہلکار ہلاک، جبکہ خاتون سمیت تین راہ گیر زخمی ہو گئے، خود کش حملے کے بعد چمن سرحد کو با ب دوستی کے مقام پر آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا، زخمیوں کو اسپین بولدک کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جس میں ایک پاکستانی تاجر بھی شامل ہے۔