واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایک نیا انتظامی حکم نامہ جاری کرنے والی ہے جو پچھلے اقدام کی جگہ لے گا جس میں سات مسلم ممالک سے زیادہ تر مہاجرین کے سفر پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔
دوسری جانب اپیل کورٹ میں گزشتہ روز دائر کردہ ایک درخواست میں سرکاری وکلا نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اُس فیصلے کو زیر توجہ نہ لایا جائے جس میں سفری پابندی کی عارضی معطلی پر پابندی لگائی گئی ہے۔
امریکی محکمہ قانون نے کہا ہے کہ ایسا اقدام کرتے ہوئے صدر ملک کو فوری طور پر محفوظ بنانے کا انتظام کریں گے بجائے اس کے کہ ممکنہ وقت لیوا قانونی چارہ جوئی پر کوئی مزید اصرار کیا جائے۔
گزشتہ روز ایک اخباری کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیا حکم نامہ جس پر وہ ہفتے کے وسط تک دستخط کر دیں گے اُس سے ہم اپنے ملک کو مربوط طریقے سے تحفظ فراہم کریں گے۔