تربت: ایف سی کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنیوالے پانچ حملہ آور ہلاک

Turbat

Turbat

تربت (جیوڈیسک) تربت کے چار سر کے علاقے میں مسلح افراد کی ایف سی کے اہلکاروں پر فائرنگ ، جوابی کاروائی میں پانچ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چار سر کے علاقے میں مسلح افراد نے ایف سی کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کردی فائرنگ کے واقعہ کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی کے دوران پانچ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور تین موٹرسائیکل برآمد کرلئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان تربت میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔