ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے جاری، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

Turkey Protests

Turkey Protests

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے، انقرہ میں امریکی سفارت خا نے کے سامنے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے موجود مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

مظاہرین نے پولیس کو گرین لیزر لائٹ سے پریشان کیا، ترکی میں 2 ٹریڈ یونین نے آج ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا، حکومت مخالف پر تشدد مظاہروں میں اب تک 4 افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد زیر حراست ہیں۔