میں ترکی کو ایس۔400 کی خرید پر موردِ الزام نہیں ٹہرا سکتا، صدر ٹرمپ

 Donald Trump

Donald Trump

ترکی (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ روس سے ایس۔400 فضائی دفاعی نظام خریدنے پر ترکی کو مورد ِ الزام نہیں ٹہراتے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے والے ٹرمپ نے ایس۔400 کی خرید کے حوالے سے جائزے پیش کیے۔

ٹرمپ نے ترکی کی جانب سے کئی بلین امریکی ڈالر ز کے عوض 125 عدد ایف۔35جنگی طیاروں کا آرڈر دے رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ”یہ ایک کٹھن صورتحال ہے، میں ترکی پرایس۔400 کی خرید کا الزام نہیں لگاتا کیونکہ سابق صدر براک اوباما کے دور سے چلے آنے والے کئی مسائل در پیش ہیں، یہ گھمبیر معاملہ بھی اوباما انتظامیہ کی پیداوار ہے، جس کا ہم بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ نے ترکی پر عائد کیے جانے کاتذکرہ ہونےو الی “امریکی دشمنوں کے خلاف پابندیوں کے ذریعے جدوجہد کرنے کے قانون” کے ماتحت پابندیاں عائد کیے جانے کے وقت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔”