ترکی کو کورونا کے خلاف جدوجہد میں صحت کے بینادی ڈھانچے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کا کہنا ہے کہ کوروا کے خلاف جدوجہد میں بنیادی ڈھانچے اور اسپتالوں کے معاملے میں ہمیں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہیں۔

ترک صدر نے استنبول میں ایجنڈے کے معاملات پر اظہار خیال کیا۔

کووڈ۔ 19 تدابیر کا ذکر کرتے ہوئے جناب ایردوان نے کہا کہ علمی کمیٹی ہر طرح تیاریوں میں مصروف ہے ماسک، فاصلے اور صفائی انتہائی اہم ہیں۔ اس پر عمل پیرا نہ ہونے کی صورت میں وبا کا پھیلا ؤ ناگزیر بن سکتا ہے۔ ہمیں تدابیر اٹھانی ہی ہوں گی۔

موجودہ کیسسز اور جانی نقصان ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ویکسین کی درآمدات کے معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے۔ روسی صدر ولا دیمر پوتن سے سے بھی اس ضمن میں مذاکرات ہوئے ہیں، اسی طرح چینی وزارت صحت کے ساتھ بھی ہم قریبی رابطے میں ہیں۔

وارلک فنڈ سے متعلق بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب ایردوان نے بتایا کہ اس فنڈ کا سرکاری طور پر سربراہ میں ہوں، ہم اس سے قبل کے فیصلوں پر عمل پیرا ہیں۔ امیر قطر کے ساتھ اس فنڈ کے بارے میں اٹھایا گیا قدم حد درجے اہم ہے۔

بحیرہ اسود اور بحیرہ مرمرا کو ملانے والے چینل استنبول منصوبے کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرانے والے جانب صدر نے بتایا کہ اس چینل کا معماری مرحلہ طے ہے اس کے ساتھ ساتھ تمام تر فنی معاملات بھی حل ہو گئے ہیں اب ٹینڈر جاری کرنے کا مرحلہ آگیا ہے۔ سرمایہکاری پالیسیاں جاری ہیں، ہمیں اس ضمن میں کوئی مسئلہ در پیش نہیں۔ ان میں اول نمبر کا منصوبہ چینل استنبول ہے۔ جو کہ ترکی کو عالمی سطح پر ایک مختلف ڈگر پر لا کھڑا کرے گا۔