ترکی میں کورونا وائرس سے مزید 256 افراد لقمہ اجل

Turkey Coronavirus

Turkey Coronavirus

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 256 جانیں لے لیں۔ جس کے بعد ملک بھر میں مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان کی تعداد 19 ہزار 371 تک بڑھ گیا۔

ایک دن میں2 لاکھ 1 ہزار 104 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 3 ہزار 199 مریضوں کا تعین ہوا ہے تو ٹیسٹ مثبت آنے والے یومیہ واقعات کی تعداد 17 ہزار 543 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی دورانیہ میں 35 ہزار 511 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 71 ہزار تک ہو گئی۔