ترکی میں کورونا وائرس سے آج 115 افراد کے انتقال کے بعد مجموعی تعداد ایک ہزار 518 تک پہنچ گئی

Turkey Coronavirus

Turkey Coronavirus

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد اہک ہزار 518 ہو گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 115 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی طور پر کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 518 ہو گئی ہے۔

اسی دوران 34 ہزار 80 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 4 ہزار 281 افراد میں کورونا وائرس موجود ہونے کا پتہ چلایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں آج صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے فارغ ہونے والوں کی تعداد 875 ہے اور مجموعی طور پر اس وقت تک 5 ہزار 674 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔