ترکی کو صحت کے مضبوط اور طاقتور ڈھانچے کے باعث کورونا وائرس سے نبٹنے کا ایڈوانٹیج حاصل ہے: صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد میں سب بڑی ایڈوانٹیج ترکی کا صحت کا بنیادی ڈھانچے مضبوط ہونا ہے۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ان خیالات کا اظہار ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی پارٹی کے صوبائی صدور سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اور ترکی کو اپنی لپیٹ میں لینے والی اس وبا کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد میں سب بڑی ایڈوانٹیج ترکی کا صحت کا بنیادی ڈھانچے مضبوط ہونا اور مریضوں کی فوری طور پر تشخیص ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام متعلقہ اداروں کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے ترک باشندوں سے قوانین اور اصولوں پر پوری طرح عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے ۔ہم سوشل میل جول جتنا کم کریں گے اس واب سے اتنا ہی دور رہیں گے ۔ جب تک یہ سورتِ حال اور کھٹن حالات موجود ہیں ترک بانشدوں کو گھر سے بہت کم ہی باہر نکلنا چاہیے۔ اگر تمام ہی ترک باشندے قرنطینہ پر عمل درآمد کریں گے اتنا جلد ہم اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ جزوی طور پر بند کردی گئی ہے ، وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ صحت ، خوراک ، صفائی ستھرائی اور اسی طرح کی خدمات بلا روک ٹوک جاری ہیں۔ ریموٹ اور ان لائن طریقے سے درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے ، سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین اپنے گھروں سے دفتری امور سرانجام دے رہے ہیں اور تمام متاثر ہ افراد کے لئے بڑے پیمانے پر تعاون اور حصولی پیکج کو تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ” ہمیں اپنی قوتِ بازو پر مکمل بھروسہ ہے اور ہم نے جس امدادی مہم کا آغاز کیا اس میں جو رقم جمع کی ہے وہ معاشرتی امداد اور یکجہتی کی بنیادوں کے ذریعہ ضرورت مندوں میں تقسیم کی جائے گی۔

صدر ایردوان نے اس مہم” اے ترکی، ہم اپنے لیے کافی ہیں” میں تمام آق پارٹی کے تمام اراکین کو شامل کرنے کی دعوت دیتے ہوئے ماسک کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تیاری میں تمام امکانات کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ہم اپنے دوست اور برادر ممالک کی درخواستوں اور اپیلیوں کیطرف خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان کے تمام مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کرہے ہیں ۔