ترک پولیس نے 21 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا

Turkish Police

Turkish Police

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کی پولیس نے 21 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ترکی کے شہر موغلا میں پولیس نے اطلاع ملنے پر یونان جانے کی تیاری کرنے والے 21 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ افراد کا تعلق شام‘ مالی اور کیمرون سے ہے اور انہیں طویل تعاقب کے بعد گاڑیوں سے حراست میں لیا۔