امریکہ ایران سے باہمی تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے، وائٹ ہاس

U.S., Iran

U.S., Iran

وائٹ ہاوس ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ ایران سے دو طرفہ تعلقات کا خواہشمند ہے، اور خواہاں ہے کہ ایران اپنا ایٹمی پروگرام بند کردے۔ نومنتخب ایرانی صدر حسن روحانی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وائٹ ہاس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کی نئی قیادت سے باہمی تعلقات کے لیے تیار ہے۔

تاہم اس کی خواہش ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام ملتوی کردے۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران ایٹمی پروگرام کے نتیجے میں لگائی جانے والی پابندیوں سے نہیں گھبراتا تاہم برابری کی سطح پر مذاکرات کیے جایئں۔