امریکا کا اردن میں پیٹریاٹ میزائل، ایف 16طیارے بھیجنے کا اعلان

U.S. Patriot Missile

U.S. Patriot Missile

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا اردن میں ہونے والی مشترکا جنگی مشقوں کے لیے پیٹریاٹ میزائل اور ایف 16 طیارے عمان بھیجے گا۔ فلوریڈا میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل ٹی جی ٹیلر کے مطابق پیٹریات میزائل لانچنگ پیڈ اور ایف 16 لڑاکا طیاروں کو اردن بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جو eager lion نامی فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اردن کی حکومت کی درخواست پر دفاعی خدشات کے پیش نظر فوجی مشقوں کے بعد کچھ اسلحہ عمان میں رکھا جائے گا تاکہ شام کی خانہ جنگی سے پیدا ہونے والے خطرے سے نمٹا جا سکے۔ پاکستان سمیت 18 ممالک ان مشقوں میں حصہ لیں گے جو دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔