امریکی فوجی اڈوں کو قائم رکھنے کیلئے تیار ہیں : حامد کرزئی

Hamid Karzai

Hamid Karzai

افغان(جیوڈیسک) صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ اتحادی فوج کے انخلا کے بعد ملک میں نو امریکی فوجی اڈوں کو قائم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔کابل افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ملک سے اتحادی فوج کے انخلا کے بعد نو امریکی اڈوں کی ملک میں قائم رہنے کی اجازت دینے کیلئے آمادہ ہیں تاہم واشنگٹن کی جانب سے سکیورٹی اور اقتصادی ضمانت کے خواہاں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ ملک میں امریکی فوجی اداروں کی موجودگی میں قائم رکھنے کیلئے ہم امریکہ کے ساتھ معاہدے کیلئے تیار ہیں۔

ہم انہوں نے کہا کہ ہم واشنگٹن سے یہ ضمانت چاہتے ہیں کہ امریکہ ہماری سکیورٹی فورسز اور داخلی سلامتی کو مضبوط کرنے کے علاوہ افغان ترقیاتی پروجیکٹس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔