امریکی ریاست ٹیکساس میں گیس پلانٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک

Gas Plant Blast In U.S

Gas Plant Blast In U.S

امریکہ(جیودیسک) ہوسٹن امریکی ریاست ٹیکساس میں گیس پلانٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا مقامی میڈیا کے مطابق ہوسٹن کے جنوب مشرقی علاقے کی فیکٹری ائیر لیوکیڈ میں گیس کا دھماکا ہوا۔

جس کیبعد آگ بھڑک اٹھی ، رہائشیوں کی اطلاع کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا، دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا بری طرح زخمی ہوگیا، ہوا میں نقصان دہ گیسوں کی جانچ پڑتال کر لی گئی ہے ، جو رہائشیوں کے لیے خطرناک نہیں۔