یو اے ای : کووِڈ-19 سے تین اموات، 362 نئے کیسوں کی تصدیق

UAE Coronavirus

UAE Coronavirus

یو اے ای (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے کووِڈ-19 سے تین نئی اموات کی اطلاع دی ہے۔اس طرح ملک میں اب تک کرونا وائرس سے وفات پانے والے مریضوں کی تعداد 382 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے اتوار کو 362 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔ ان نئے کیسوں کی کووِڈ-19 کے 87955 ٹیسٹوں کے بعد تشخیص ہوئی ہے۔

ہفتے کے روز یو اے ای میں کووِڈ-19 کے 470 اور جمعہ کو 390 کیسوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ ملک میں اب تک 69690 افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں یو اے ای میں کرونا وائرس کے 398 مزید مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ یوں اب تک 60600 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے متجاوز ہوگئی تھی۔یہ اعدادوشمار دنیا کی حکومتوں کے فراہم کردہ ہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کووِڈ-19 کے حقیقی کیسوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔