امریکی صدر ٹرمپ کے بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری میکنانی بھی کرونا وائرس کا شکار

Leah McKinney

Leah McKinney

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کے لیہہ مکینانی کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔انھوں نے سوموار کی صبح اطلاع دی ہے کہ ان کا کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

ان سے ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور تب سے ایک فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس کے بعد سے اس خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے متعدد دوسرے اعلیٰ عہدے دار بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

تاہم مس میکنانی نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ان میں کووِڈ-19 کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ نیز کسی رپورٹر ، پروڈیوسر یا پریس کے کسی رکن کے وائٹ ہاؤس کے میڈیکل یونٹ سے قریبی روابط کی اطلاع نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے ہوپ ککس کے گذشتہ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ سے قبل کووِڈ-19 کا شکار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔‘‘