پیر عثمان افضل قادری کا امن کمیٹی ڈویژن گوجرانوالہ کے اجلاس سے خطاب

Divisional Peace Committee

Divisional Peace Committee

گوجرانوالہ گجرات:: مملکت خدا داد وطن عزیز پاکستان لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی صداؤں میں معرض وجود میں آیا۔ پاکستان کے استحکام و سلامتی کیلئے اجتماعی اور انفرادی سطح پر کوششیں تیز تر کرنا ہونگی۔ اسلام اور پاکستان کیخلاف تمام سزاشیں ناکام بنا دی جائینگی۔ ان خیالات کا اظہار پیر عثمان افضل قادری نے امن کمیٹی ڈویژن گوجرانوالہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او گوجرانوالہ، پیر سید عثمان نوری، مفتی رمضان سیالوی، مفتی عمران حنفی ، قاری سلیم زاہد، دیگر نامور رعلماء کرام اور چھے اضلاع کے انتظامی آفیسرز وڈی پی اوز شریک تھے۔ پیر عثمان افضل قادری نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں قیام امن کیلئے تمام ضروری اقدامات وقت کا تقاضہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل پاک اور صحابہ کرام کا احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ان عظیم ہستیوں کی بے ادبی کی قطعا قابل قبول نہیں۔