متاثرین تھر کے امدادی سامان میں وزن کے گھپلے

Tharparkar People

Tharparkar People

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر کے متاثرین کیلئے بھیجی گئی حکومتی امداد میں خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ آٹے اور چاول کے تھیلوں میں 6 سے 7 کلو جبکہ جانوروں کی خوراک کے تھیلوں میں 2 – 2 کلو کمی پائی گئی۔ تھر پارکر کے ریگستانوں میں زندگی دم توڑتی رہی اور حکومت سندھ کئی مہینوں تک حالات سے بے خبر رہی۔

میڈیا کے شور مچانے پر ارباب اقتدار خوابِ غفلت سے جاگے اور خدا خدا کرکے امدادی سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کا عمل شروع ہوا لیکن یہاں بھی ذخیرہ اندوز وں اور کالی بھیڑوں نے اپنی کارگذاریاں دکھانی شروع کر دیں۔

مٹھی کے کلچرل کمپلیکس میں ذخیرہ کیے گئے آٹے، چاول اور جانوروں کی خوراک کا وزن مقررہ مقدار سے کم نکلا ہے۔ 25 کلو کے آٹے اور چاول کے تھیلوں میں تقریباً 7کلو کی کمی پائی گئی۔ تھیلوں میں 25 کے بجائے صرف 18 سے 19 کلو آٹا اور اتنے ہی چاول موجود ہیں۔

جانوروں کے چارے کے 5 کلو کے تھیلوں میں بھی صرف ساڑھے 3 کلو چارہ موجود ہے۔ خوراک میں خورد برد کی خبر نشر ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ مٹھی نے کلچرل کمپلیکس پر چھاپہ مارا تو تھیلے کے وزن میں کمی کی تصدیق ہو گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کریں گے۔