گاوں اسماعیلہ میں ملزم سے چار کلو گرام چرس برآمد موٹر سائیکل سمیت گرفتار

رزڑ(این این اے)گاوں اسماعیلہ میں ملزم سے چار کلو گرام چرس برآمد موٹر سائیکل سمیت گرفتار،تھانہ کالوخان کے مطابق گذشتہ روز چوکی اتم اسماعیلہ(صوابی) کے سب انسپکٹر بخت شیر خان نے ایس ایچ او سید جمیل خان کی ہدایت پر کامیاب کاروائی کرکے ملزم ضیادعلی ولد شربت علی ساکن شیر گڑھی اسماعیلہ کے قبضے سے چار کلو گرام چرس برآمد کرکے پابند سالاسل کردیا۔

موٹر سائیکل نمبرکے پی کے 0304مردان کو بھی قبضہ میں لے لیا۔