واشنگٹن : ہزاروں افراد کا امیگریشن قوانین میں تبدیلی کیلئے مظاہرہ

Immigration Protest

Immigration Protest

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے امیگریشن قوانین میں تبدیلی کیلئے مظاہرہ کیا، پولیس نے 8 ارکانِ کانگریس سمیت دو سو افراد کو گرفتار کر لیا۔ واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے سے متعلق امیگریشن قانون میں تبدیلی کے لئے ریلی نکالی۔

مظاہرین نے کانگریس کی عمارت کے قریب سڑک بلاک کر دی۔ پولیس نے 8 ارکان کانگریس سمیت دو سو افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے 8 ارکان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ مظاہرین نے کانگریس سے ایک کروڑ 10 لاکھ تارکین وطن کو شہریت دینے کا مطالبہ کیا۔