وین حادثہ : جاں بحق بچوں کے لواحقین کو5 ، 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور(جیوڈیسک)پنجاب کے نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی نے گجرات میں وین حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں اورٹیچر کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ لاہورسے جاری بیان میں نگران وزیراعلی نجم سیٹھی نے اعلان کیا۔

کہ گجرات وین حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور ٹیچرکے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمی بچوں کو ایک ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ نگران وزیراعلی نے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سے سات روز میں رپورٹ طلب کرلی۔