شادی کی تقریب میں جھگڑا کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج

مصطفی آباد/للیانی: شادی کی تقریب میں جھگڑا کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے 12افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن محمد مشتاق کے مطابق برید وغیرہ شادی کے موقع پر فائرنگ کر رہے تھے کہ میں نے اپنے گاڑی سٹرک کنارے کھڑی کر دی ، برید نے12نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ میری گاڑی کی شیشے توڑ کر دلہن کے چار عدد سوٹ،طلائی زیورات، میک اپ کا سامان،46ہزار روپے نقدی ، چالان بک ٹوٹل مالیت دو لاکھ35ہزار روپے کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

وقوع کی اطلاع پر جب پولیس چوکی بیدیاں کے اہلکاران موقع پر پہنچے تو مذکورہ افراد نے یرغمال بنا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے رفیق شدید زخمی ہو گیا، جسے پولیس تھانہ مصطفی آباد نے چوکی انچارج بیدیاں پھول خاں اور محرر کوبایاب کروایا۔