ایک ہفتے کے دوران یورو ڈیڑھ روپے سستا ہو گیا

Euro

Euro

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ملا جلا رجحان پیش کرتی رہی۔ ہفتے کے دوران یورو ڈیڑھ روپے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں سولہ پیسے کمی سے ستانوے روپے پچانوے پیسے رہی۔ برطانوی پاونڈ کے مقابلے میں پینتالیس پیسے جبکہ برازیلین رئیل کے مقابلے میں تریسٹھ پیسے کم ہوئی۔ روپے کی قدر یورو کے مقابلے ایک روپے اکاون پیسے اضافے سے ایک سو اکتیس روپے تینتالیس پیسے، سوئس فرینک کے مقابلے میں ایک روپے ساٹھ پیسے بڑھ گئی۔