مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

Israeli Forces

Israeli Forces

مقبوضہ بیت المقدس (اصل میڈیا ڈیسک) مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید اور10 زخمی ہوگئے۔

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینی شہری کا گھرتباہ کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور10 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسزکی فائرنگ کے بعد علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں باہرآگئے اوراسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔ فلسطینی مظاہرین پرپولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی اورلاٹھیاں برسائیں۔ متعدد فلسطینیوں کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔