جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں ٹرانسفارمر درست نہیں کرینگے، طارق سدوزئی

Tariq Sadozai

Tariq Sadozai

پشاور (جیوڈیسک) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ صوبہ میں جہاں بجلی چوری کی جاتی ہے وہاں خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کئے جائیں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ بنوں کے بیشتر علاقوں میں چوری کی بجلی استعمال کی جا رہی تھی۔ جس کے بعد کنکشن کاٹ دئیے گئے اور مشتعل افراد نے پیسکو کے دفاتر کو نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف نہیں بلکہ چوری کے بجلی کنکشن کاٹنے کے خلاف احتجاج کیا۔ طارق سدوزئی نے کہا کہ پیسکو دفاتر جلانے والوں کو پکڑا نہیں جا رہا، ایف آئی ار بھی نہیں درج کی جاتی۔ طارق سدوزئی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں خیبر پختون خوا میں بجلی کا نظام بہتر بنانے کے لئے 23 ارب روپے فراہم کرنے پر رضامند ہو گئی ہیں۔