ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ، مکسڈ ڈبلز میں بھی ثانیہ مرزا کو شکست

Wimbledon Tennis

Wimbledon Tennis

کینیڈا (جیوڈیسک) ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے مکسڈ ڈبلز میں بھی ثانیہ مرزا کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم کے مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا کی ٹیم کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔

بھارتی ٹینس کوئن اپنے رومانین پارٹنر کے ساتھ میدان میں اتریں۔ کینیڈا اور فرانسیسی مدمقابل جوڑی نے ثانیہ کی ٹیم کو شروع سے ٹف ٹائم دیا۔ اسٹریٹ سیٹس میں شکست کے بعد ثانیہ کی ٹیم کا سفر کوارٹر فائنل تک محدود رہا۔ میچ کا اسکور سات چھ اور سات چھ رہا۔