خواتین کا قتل جائز قرار دینے پر غوث بخش مہر سمیت 12 افراد کیخلاف مقدمہ درج

Ghaus Bakhsh Mehr

Ghaus Bakhsh Mehr

شکار پور (جیوڈیسک) شکار پور میں جرگے میں خواتین کا قتل جائز قرار دینے پر ایم این اے غوث بخش مہر سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تین روز پہلے نواحی گاؤں وزیر آباد میں ایم این اے غوث بخش خان مہر کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہوا تھا جس میں ایک ہفتہ قبل قتل ہونے والی دو خواتین کے قتل کو جائز قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا اور آئی جی سندھ کو 20 تاریخ کو سپریم کورٹ کراچی کی برانچ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی سندھ کے حکم پر تھانہ لکھی غلام شاہ نے ایس ایچ او کی مدعیت میں غوث بخش مہر سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔