خاتون تیراک کا سوئمنگ میں نیا عالمی ریکارڈ

Female Swimmer

Female Swimmer

بارسلونا (جیوڈیسک) امریکی خاتون تیراک کیٹی نے 1500 میٹر فری سٹائل سوئمنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بارسلونا سپین کے شہر بارسلونا میں جاری سوئمنگ کے عالمی مقابلوں میں امریکی خاتون تیراک نے ریکارڈ قائم کیا۔

انھوں نے 1500 میٹر فری سٹائل سوئمنگ میں مقابلے کا فاصلہ 15 منٹ چھتیس اعشاریہ تین چھ سیکنڈز میں طے کیا۔ اس سے پہلے ڈنمارک کی تیراک نے یہ فاصلہ 15 منٹ بیالیس اعشاریہ پانچ چار سیکنڈز میں طے کیا تھا۔ اس موقع پر امریکی تیراک کا کہنا تھا کہ نیا ریکارڈ بنانے پر بہت خوش ہیں۔