دنیا بھر میں کورونا سے 6 لاکھ 57 ہزار افراد ہلاک

Coronavirus

Coronavirus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 56 ہزار 686 سے تجاوز کر چکی ہے تو ابتک 16 ملین 6 لاکھ 53 ہزار افراد کی میلک وائرس کی زد میں آئے ہیں۔

ڈیڑہ لاکھ سے زائد جانی نقصان اور 44 لاکھ 34 ہزار کے متاثر ہونے والے متحدہ امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کووڈ۔19 کی دوسری ویکسین کے تجربات چند روز کے اندر آخری مرحلے میں داخل ہو جائینگے۔ فلوریڈا میں اسکولو ں کو کھولے جانے پر بحث و مباحثہ جاری ہے تو کورونا میں مبتلا بچوں کی شرح کے 34 فیصد ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ دوسری جانب ملک میں نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کے باعث نیو یارک میں دفاتر کو لوٹنے والے ملازمین کی تعداد 10 فیصد سے بھی کم ہے۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹو ں میں مزید 614 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھنے سے مجموعی جانی نقصان 87 ہزار 737 جبکہ واقعات کی تعداد 24 ہزار کے اضافے سے 25 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

میکسیکو میں ایک دن میں 342 اموات اور 5 ہزار نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ابتک 45 ہزار 759 افراد کے ہلاک ہونے والے برطانیہ میں 3 لاکھ سے زائد افراد اس مرض کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

فرانس میں وبا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد موت کے منہ میں گئے ہیں تو ایک دن میں 515 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اسپین میں وزارت ِ صحت سے ہٹ کر تعداد کا اعلان کرنے والی کاتالونیا خود مختار انتطامیہ نے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں تین افراد وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں تو 724 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس علاقے کے صدر کا کہنا ہے کہ ہم اسوقت ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں لہذا ماہ مارچ میں وضع کردہ اصولوں پر کار بند رہا جائے۔ میں دوبارہ سے 7 ہزار افراد کے یومیہ موت کے منہ میں جانے کو دیکھنا نہیں چاہتا لہذا اس کا سد باب کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھاؤں گا۔

اٹلی میں ابتک 35 ہزار 112 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں تو 2 لاکھ 47 ہزار افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں۔

بیلجیم میں یومیہ کیسسز کی تعداد میں دوبارہ سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، کل 402 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔