دنیا کے طاقتور ترین افراد کی فہرست جاری، پیوٹن کا پہلا نمبر

Vladimir Putin

Vladimir Putin

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے 72 طاقتور افراد کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں 25 ممالک سے 72 افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ فوربز کی فہرست میں روسی صدر پیوٹن کا پہلا نمبر ہے۔

سپر پاور ملک امریکا کے صدر براک حسین اوباما فہرست میں دوسری پوزشن پر ہیں اور چینی صدر زی جن پنگ تیسرے نمبر پر ہیں۔ دولت اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ ابوبکر البغدادی 54 ویں طاقتور ترین انسان ہیں۔

دنیا کی 72 طاقتور شخصیات کی فہرست میں سعودی شاہ عبد اللہ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، پوپ فرانسس اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے نام بھی شامل ہیں۔ جریدے کے مطابق فہرست کی تیاری میں یہ دیکھا گیا ہے کہ کون طاقتور ہونے کیساتھ طاقت کواستعمال بھی کرتا ہے۔