50 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جانی چاہیے، اسد عمر

 Asad Umar

Asad Umar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی اوسی کے کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50 سال اوراس سے زیادہ عمرکے افراد کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔

اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ چار ہفتے قبل 2 کروڑ 72 لاکھ پاکستانیوں میں 50 سال یا اس سے زیادہ عمرکے 21 فیصد نے کم از کم ایک ویکسین کی خوراک لگوائی کی تھی، اب یہ تعداد 33 فیصد ہے، کورونا ویکسین لگوانے کا اقدام قابل تعریف اور حوصلہ افزا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 50 سال یا اس سے زیادہ عمرکے افراد میں کوویڈ کا سب سے زیادہ خطرہ ہے، اس عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کی خاص طور پر ترغیب دی جائے۔