یوسف رضا گیلانی کی بیٹے کی بازیابی کیلئے مولانا سمیع الحق سے ملاقات

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

نوشہرہ (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے مولانا سمیع الحق سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کوئی بڑی بات نہیں۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنگوں سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا، حکومت کے ساتھ ملکر پائیدار امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی بات ہورہی ہے، کراچی کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے، یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کا اغوا ان کا ذاتی نقصان تھا۔

اس لئے انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ مولانا سمیع الحق سے ملاقات میں بیٹے کی بازیابی میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا اغوا اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، کچھ مسائل ہیں اور کچھ مطالبات ہیں۔ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

آزمائش میں ڈال تھا ۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اگر تمام اسٹاک ہولڈر مل کر جنگ سے نکلنے کا فیصلہ کرلیں تو امریکا کی جرات نہیں کہ دباو ڈال سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی وقت ٹالنے کی بات ہے، پہلے بھی اے پی سی ہوچکی ہے جس میں جنگ سے نکلنے اور مذاکرات کا راستہ اپنانے کا کہا گیا تھا۔